The news is by your side.

طالبان انتظامیہ کے ترکمانستان کے ساتھ 7 ملین ڈالر کے تین ریلوے معاہدوں پر دستخط،

عبوری حکومت کے اس اقدام کا مقصد افغانستان کے ریل کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینا اور علاقائی تجارتی روابط کو بڑھانا ہے۔ 

0

کابل: طالبان انتظامیہ کا بڑا اقدام ، ترکمانستان کے ساتھ 7 ملین ڈالر کے تین ریلوے معاہدوں پر دستخط کر ڈالے،

عبوری حکومت کے اس اقدام کا مقصد افغانستان کے ریل کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینا اور علاقائی تجارتی روابط کو بڑھانا ہے۔

طالبان کے عوامی کاموں کے نائب وزیر محمد اسحاق صاحبزادہ نے ترکمانستان کے دورے کے دوران معاہدوں پر دستخط کیے۔

افغان میڈیا کے مطابق، ان منصوبوں میں ہرات-تورگھنڈی ریلوے اسٹیشن کی توسیع، آقینا-اندخوئی ​​ریلوے کے 10 کلومیٹر طویل حصے کی تکمیل اور اندخوئی ​​اور شبرغان کے درمیان مجوزہ 55 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی شامل ہے۔

گزشتہ ہفتے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ قندھار اور ہرات کو ملانے والے 737.5 کلومیٹر طویل ریلوے منصوبے پر تحقیق اور ڈیزائن کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبان حکومت افغانستان کی ترقی اور افغان عوام کی مشکلات میں کمی کے لیے اس وقت کئی ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔اور اس حوالے سے مختلف ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے پر بھی خصوصی توجہ ددے رہی ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.