طالبان حکومت کے نیشنل پروکیورمنٹ کمیشن نے تقریباً 3 بلین افغان (40.8 ملین ڈالر) کے 27 منصوبوں کے معاہدوں کی منظوری،
طالبان کے ذرائع کے مطابق، یہ منصوبے بنیادی ڈھانچے، صحت کی دیکھ بھال اور توانائی سمیت مختلف شعبوں پر محیط ہیں۔
کابل :طالبان کے اقتصادی دفتر کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ عبدالغنی برادر کی سربراہی میں نیشنل پروکیورمنٹ کمیشن نے تقریباً 3 بلین افغان (40.8 ملین ڈالر) کے 27 منصوبوں کے معاہدوں کی منظوری دی ہے۔
طالبان کے ذرائع کے مطابق، یہ منصوبے بنیادی ڈھانچے، صحت کی دیکھ بھال اور توانائی سمیت مختلف شعبوں پر محیط ہیں۔
اقتصادی دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق 37 منصوبے جائزہ کے لیے پیش کیے گئے۔
ان میں سے، 27 کی منظوری دی گئی، جبکہ سات پروکیورمنٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے نظر ثانی کی گئیں۔ ایک پراجیکٹ منسوخ کر دیا گیا تھا، اور دو دیگر کو "پیکیورمنٹ کے عمل میں چیلنجز” کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ان تاخیری منصوبوں کو مزید جائزہ اور سفارشات کے لیے نامزد کمیٹیوں کو بھجوا دیا گیا ہے۔
منظور شدہ منصوبوں میں مشرقی کابل میں ٹرانسپورٹ ٹرمینل کی تعمیر، کابل میں جموریات ہسپتال کی تکمیل، ہرات میں پشدان ڈیم اور فراہ میں بخش آباد ڈیم کو حتمی شکل دینا، کابل سے قندھار تک بجلی کی ترسیل کی توسیع اور کابل میں متعدد تعمیراتی منصوبے شامل ہیں۔