The news is by your side.

امریکی ناظم الامورکی وزیراعظم سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات،علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال،

وزیراعظم کا امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

0

اسلام آباد:امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال،

امریکہ کی پاکستان میں چارج ڈی افیئرز نٹالی بیکر نے منگل کے روز اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
دہائیوں پر محیط قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے انھیں مزید فروغ دینے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نےدونوں ملکوں کے مابین تجارت کے مزید فروغ کے ساتھ ساتھ آئی ٹی، زراعت، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی، بالخصوص داعش اور فتنہ الخوارج کی کاروائیوں سے نمٹنے کے لیے اپنے قریبی تعاون کو جاری رکھیں۔

امریکی ناظم الامور نے وزیر اعظم کا شکریہ کرتے ہوئے نئی انتظامیہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے گی۔

قبل ازیں وزیر اعظم ہاو س آمد ہر وزیر اعظم نےجازب نظرامریکی ناظم امور کا نہایت گرمی جوشی سے استقبال کیا،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.