The news is by your side.

بشری بی بی اور لطیف کھوسہ آڈیو لیک معاملہ، ایف آئی اے کو فرانزک کا حکم

0

اسلام آباد(یو این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ  نے لطیف کھوسہ اور بشری بی بی کی آڈیو لیک کیس میں ایف آئی اے کو آڈیو کے فرانزک کا حکم دیدیا

عدالت نے درخواست کی کاپی ڈی جی آئی ایس آئی کو بھی بھیجنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہاکہ ڈی جی آئی ایس بھی رپورٹ دیں کہ آڈیو کس نے ریلیز کی

آڈیو لیکس کیس میں متفرق درخواست دائر ہوسکتی ہے، وکیل اور موکل کے درمیان گفتگو پر استحقاق ہوتا ہے، جسٹس بابرستار نے کہا کہ بگ باس سب سن رہا ہوتا ہے آپ کو تو پتا ہونا چاہیے،

جسٹس بابر ستار کی بات پر عدالت میں قہقہے لگے گئے، جسٹس بابر ستار نے استفسار کیاکہ آڈیو کون ریکارڈ کر رہا ہے؟جس پر لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ سب کو پتا ہے کون ریکارڈ کرتا ہے،

جسٹس بابر ستار نے کہاکہ مفروضے پر تو نہیں چل سکتے،لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ یہ میرا نہیں پورے ملک کے وکلاء کا مسئلہ ہے،وکیل موکل سے آزادی سے بات نہ کر سکے تو نظام انصاف کیسے چلے گا،جسٹس بابر ستار نے استفسار کیاکہ کیا آڈیو سوشل میڈیا پر آئی ہے؟

 لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ آڈیو تمام ٹی وی چینلز نے نشر کی، جسٹس بابرستار نے کہاکہ سب سے پہلے ٹوئٹر پر آئی یا کہیں اور؟،یہ معلوم ہوجائے ریلیز کہاں ہوئی ہے تو پتا چل سکتا ہے ریکارڈ کس نے کی،

وکیل نے کہاکہ پیمرا ویسے تو کسی کا نام لینے پر بھی سکرین بند کر دیتا ہے، مجھ سے کوئی بات نہیں کرتا کہ آپکا فون محفوظ نہیں،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کےساتھ مزید سماعت 11 دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.