The news is by your side.

گاہک کے چہرے پر تھپڑ مارنے کی جاپان میں انوکھی سروس

0

ٹوکیو(یو این آئی)جاپانی ریسٹورنٹ نے گاہکوں کو اسنیکس پیش کرنے سے قبل چہرے پر تھپڑ مارنے کی انوکھی سروس متعارف کروائی ہے۔

شہر نگویا میں شاچی ہوکویا ازاکایا نامی بار میں آنے والے گاہکوں کو کھانے پینے کی اشیاءفراہم کرنے سے قبل بار کی خواتین اسٹاف گاہک کے چہرے پر تھپڑ رسید کرتی ہیں۔

اس عجیب و غریب اور متنازع سروس کی وجہ سے اس بار کے کاروبار میں کافی اضافہ ہوا ہے اور یہاں آنے والوں میں بیشتر اس تکلیف دہ تجربے کو آزمانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

یہ سروس شاچی ہوکویا ازاکایا بار کی صرف ایک خاتون اسٹاف ممبر گاہک کی فرمائش پر فراہم کرتی تھی لیکن ڈیمانڈ بڑھنے پرتھپڑ مارنے والی متعدد لڑکیوں کی خدمات حاصل کرلیں

ایک موقع پر لوگوں سے 500 ین تک اس بات کے چارج کیے جانے لگے کہ کونسی لڑکی تھپڑ مارے گی،یہ سروس جاپانی مرد و خواتین سمیت متجسس غیر ملکی سیاحوں میں بھی کافی مقبول ہے

جتنی زور سے تھپڑ اتنا ہی زیادہ گاہک خوش ہوتا ہے بلکہ ریلیکس محسوس کرکے خاتون سے اظہار تشکر بھی کرتے ہیں۔ گو کہ یہ متنازع سلسلہ ختم ہوچکا لیکن اب بھی اس سے کافی لوگ متاثر ہیں

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.