مفتی عبدالقوی اور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا نکاح آج ہونے کا امکان,
ہلے مفتی قوی نے مشروط شادی کی پیشکش کی، پھر راکھی ساونت نے مثبت ردعمل دیا، اور اب مفتی قوی نے نکاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
اسلام آباد: مفتی عبدالقوی اور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا نکاح آج ہونے کا امکان۔ نکاح کی تقریب دوبئی میں ، تمام تیاریاں مکمل۔
پہلے مفتی قوی نے مشروط شادی کی پیشکش کی، پھر راکھی ساونت نے مثبت ردعمل دیا، اور اب مفتی قوی نے نکاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی نے انکشاف کیا کہ ان کا نکاح 14 فروری کو ہونے جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ تاریخ راکھی ساونت نے خود دی ہے۔
مفتی قوی نے کہا کہ شادی کے بعد راکھی ساونت کا لباس مکمل اسلامی اور شرعی ہوگا، اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ خود بھی اپنا لباس تبدیل کرلیں۔
اس سے قبل ایک پوڈکاسٹ میں مفتی قوی نے کہا تھا کہ اگر ان کی والدہ اجازت دیں تو وہ راکھی ساونت سے نکاح کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ نے ہدایت دی ہے کہ نکاح کا فیصلہ ان کی مرضی سے ہونا چاہیے، اور کسی کو اپنے نکاحوں کی تعداد نہ بتائیں۔
راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش پر مزاحیہ انداز میں جواب دیا: "میں تو کسی مولانا سے شادی کے لیے مر رہی ہوں، قوی صاحب آپ کے نام میں ہی ‘قوی’ آتا ہے، میرے لیے ‘کویتا’ (شاعری) لکھیے!”