The news is by your side.

ایف آئی اے نے قتل میں ملوث 5 ملزمان کی ملک سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی ۔

یف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ایئر پورٹ سے دبئی جاتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن نے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

0
اسلام آباد:ایف آئی اے نے منگلا میں 4 افراد کے قتل میں ملوث 5 ملزمان کی ملک سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی ۔

 ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ایئر پورٹ سے دبئی جاتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن نے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت مجتبی حیدر، محمد مرتضیٰ، محمد ہارون، محمد ظہیر اور چوہدری فیصل سے ہوئی ہے۔

ایف ائی اے کے امیگریشن ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان سیالکوٹ سے پرواز ای کے 619 سے دبئی جا رہے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ پانچوں ملزمان منگلا کینٹ تھانے میں 4 افراد کے قتل میں مطلوب ہیں۔

ملزمان کو منگلا کینٹ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.