The news is by your side.

بالی ووڈ کی ایسی فلم جسے 30 ’رومانوی مناظر‘ بھی فلاپ ہونے سے نہ بچا سکے؟

0

نئی دہلی۔بالی وڈ میں کسنگ سینز اکثر فلم کا حصہ ہوتے ہیں، لیکن بعض اوقات فلم ساز ان سینز کو اتنا بڑھا چڑھا دیتے ہیں کہ پوری فلم کا مزہ خراب ہو جاتا ہے۔

ایک ایسی انڈین فلم ہے جس میں ناظرین کو جلب کرنے کے لیے 30 کسنگ سینز شامل کیے گئے، لیکن اس کے باوجود یہ فلم بالی وڈ کی سب سے بڑی فلاپ فلموں میں شمار ہو گئی۔

یہ فلم "3G – اے کلر کنیکشن” ہے، جو 2013 میں ریلیز ہوئی تھی۔ ہارر تھرلر پر مبنی اس فلم میں نیل نتن مکیش اور سونال چوہان مرکزی کردار میں تھے۔

فلم میں تقریباً 30 کسنگ سینز شامل تھے، جو اس وقت کی مقبول فلم "مرڈر” سے بھی زیادہ تھے۔

فلم کی ریلیز کے بعد اسے ناظرین اور نقادوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فلم کا بجٹ 13 کروڑ روپے تھا، لیکن یہ صرف 5.48 کروڑ روپے (نیٹ گراس) ہی کما سکی۔

فلم کی ناکامی نے اداکارہ سونال چوہان کو بری طرح متاثر کیا، اور اس کے بعد وہ خاموشی سے بولی وڈ سے دور ہو گئیں اور دیگر زبانوں کی فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا۔ تاہم، تین سال بعد انہوں نے فلم "پلتن” کے ذریعے بولی وڈ میں واپسی کی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.