واشنگٹن (یو این آئی) امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ جیل میں عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ نے امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی جس کے بعد فوزیہ صدیقی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جیل میں عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ روتے ہوئے کہا کہ عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں، عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں۔
ملاقات میں دونوں بہنیں ایک دوسرے کو چھو نہیں سکیں اور ان کے درمیان شیشے کی دیوار حائل رہی۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے ملاقات کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بالآخر آج ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں دونوں بہنوں کو ایک دوسرے کو چھونے کی اجازت نہیں تھی، ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی تکلیف پر روتی رہی۔