لاہور۔پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے کا شاندار کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

بابر نے یہ سنگ میل 298 اننگز میں حاصل کیا، جو کہ ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل سے 16 اننگز کم ہیں۔ کرس گیل نے یہ کارنامہ 314 اننگز میں انجام دیا تھا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم اس سے پہلے تیز ترین سات ہزار، نو ہزار، اور 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے گیارہویں کھلاڑی ہیں۔

اس فہرست میں بابر کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز، ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ، اور جیمز وینس شامل ہیں۔