The news is by your side.

پاکستان اور ترکیہ کے سرکاری ٹی وی پر دونوں ممالک کے ٹی وی ڈرامے دکھانے پر اتفاق

0

استنبول۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونیکیشنز پروفیسر فحرتین التون کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں میڈیا کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے، عوامی سفارت کاری کو فروغ دینے، اسلاموفوبیا اور مس انفارمیشن کے خاتمے، میڈیا وفود کے تبادلوں اور مشترکہ پروڈکشنز کی تیاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پی ٹی وی اور ترکیہ کے سرکاری ٹی وی ”ٹی آر ٹی“ کی مشترکہ نشریات سمیت ارطغرل غازی جیسے ترکی کے ڈرامے پاکستان میں دکھانے پر اتفاق کیا گیا،پاکستان کی وزارت اطلاعات اور ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے درمیان ورکنگ گروپ کی تشکیل اور دونوں اطراف سے فوکل پرسن نامزد کرنے پر بھی اتفاق کیا

وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں،میڈیا تعاون سے عوامی سطح پر روابط مزید مستحکم ہوں گے،ملاقات میں تفریح اور سیاحت کے شعبے میں تعاون اور مشترکہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ پروڈکشنز کی تیاری سے دونوں ممالک کی ثقافتوں کا آپس میں تبادلہ ہوگا، ہمیں نوجوان نسل کو پاکستان اور ترکیہ کے مابین تاریخی تعلقات سے آگاہی فراہم کرنا ہوگی،ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے پروفیسر فحرتین التون کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

پروفیسر فحرتین التون نے پاکستان میں میڈیا کی ترقی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیااور کہا کہ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی نے پاکستان میں بہت مقبولیت حاصل کی، پاکستانی نکاروں اور موسیقاروں کو ترکیہ میں بہت پسند کیا جاتا ہے،دونوں ملکوں میں میڈیا تعاون سے اسلامو فوبیا اور مس انفارمیشن کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی، وفاقی وزیر اطلاعات نے ترک میڈیا پر کشمیر کے حوالے سے کوریج پر پروفیسر فحرتین التون کا شکریہ ادا کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.