The news is by your side.

مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول کا دورہ

0

بیجنگ ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا، جہاں انہیں چین کے تعلیمی نظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول میں 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے جدید علوم سکھانے کے لیے تربیت دی جاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اسکول کے مختلف شعبوں اور کلاس رومز کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کو اے آئی کی تعلیم دینے کے جدید طریقہ کار کا مشاہدہ کیا۔

دورے کے دوران مریم نواز نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تعلیمی پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اسکول کے طلبہ کی تخلیقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بچوں کو فراہم کی جانے والی مفت تعلیم، اسکول کے بجٹ، نصاب، اور طریقہ تعلیم کے بارے میں دریافت کیا۔

مریم نواز کی ملاقات ضلع جیاڈنگ کی ڈائریکٹر بیورو آف ایجوکیشن گوان وینجی، شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول کے نمائندوں، اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے صدر زیا ہانگ می سے ہوئی۔ ملاقات میں چین کے تعلیمی نظام اور خاص طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تعلیم میں پیشرفت پر گفتگو کی گئی۔

شنگھائی ایکسپیریمنٹل اسکول شنگھائی اور گرد و نواح کے بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مفت تعلیم فراہم کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اسکول کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماہر اساتذہ کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں اور تعلیمی عمل کو سراہا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.