لاہور۔انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور دیگر پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
اے ٹی سی کے جج مناظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔ اس دوران پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر کے خلاف تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
اسی طرح، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ اور دیگر مقدمات میں کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔