پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ کیخلاف علی الصبح کارروائیاں، ہزاروں لیٹر دودھ تلف،
دودھ بردار گاڑی کو خفیہ راستے سے راولپنڈی لایا جارہا تھا۔
راولپنڈی:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ کیخلاف علی الصبح کارروائیاں،
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 8 ہزار لیٹر زیرہ فیٹ ملک کو تلف کر دیا۔ دودھ بردار گاڑی کو خفیہ راستے سے راولپنڈی لایا جارہا تھا۔
کاروائی مندرہ ٹول پلازہ، جہلم چکوال روڈ اور پنڈوری میں کی گئ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی بروقت کاروائی بدنام زمانہ ناقص دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی۔
28 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1 لاکھ 58 ہزار لیٹر دودھ چیک کیا۔ 6 دودھ بردار گاڑیوں کو 2 لاکھ 43 ہزار کے جرمانے عائد۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔