The news is by your side.

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت، شام کی خود مختاری کی حمایت۔

خلیل الرحمٰن حقانی کی وفات پر وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا ہے،ہم سمجھتے کہ دہشتگردی کی ہر کاروائی کی مذمت کرنی چاہیئے،

0

اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہے،کشمیریوں کی حمایت  کو جاری رکھا جائے گا،

وزارت خارجہ میں معمول کی ہفتہ وار بریفنگ میں انھوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد کو خوش آئند قرار دیتے ہیں ،قرارداد میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور اقوام متحدہ کے مہاجرین کی بحالی کے ادارے کو بلا روک ٹوک کام کرنے کی بات کی گئی ہے

پاکستان اسرائیل کی جانب سے شام کے علاقوں پر قبضے کی مذمت کرتا ہے،اسرائیل کی جانب سے حملوں میں شام کے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا گیا

پاکستانی دفتر خارجہ شامی سے پاکستان کے محفوظ انخلاء کے لئے پوری طرح سے کام کر رہا ہے،پاکستانی سفارتخانہ شام میں تمام پاکستانیوں کو معاونت فراہم کرنے میں مصروف ہے ۔ 300 سے زائد پاکستانی شام سے محفوظ طریقے سے پاکستان پہنچ چکے ہیں،ہم  پاکستانیوں کو فوری ویزا دینے پر لبنان حکومت کے شکر گز ہیں۔

ہم شام کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،  شام کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،شام میں کوئی بھی حکومتی انصرام شامی لوگوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیئے،شام میں اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 225 کے مطابق کثیر القومیتی اور سب کی شمولیت سے نظام بننا چاہیئے،اور کسی بیرونی قوت کو شامی لوگوں کا مستقبل طے کرنے کا حق نہیں،

انھوں نے کہا کہ پاکستان قاہرہ میں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کرے گا،اس سے قبل پاکستان ڈی ایٹ وزارتی اجلاس میں شرکت کرے گا،پاکستان ڈی ایٹ کے ایجنڈا کی حمایت کرتا ہے

ترجمان دفتر کارجہ نے کہا کہ خلیل الرحمٰن حقانی کی وفات پر وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے دکھ کا اظہار کیا ہے،ہم سمجھتے کہ دہشتگردی کی ہر کاروائی کی مذمت کرنی چاہیئے،ہم افغان حکام سے رابطے میں ہیں اور اس واقعے کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں،

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ساتواں مشترکہ توانائی، صنعت، زراعت فورم کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،

اقوام متحدہ کی قرارداد سے متعلق پاکستان اور فرانس کے درمیان بامعنی مذاکرات ہوئے،دونوں ملکوں نے امن کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.