The news is by your side.

فیفا ورلڈ کپ 2034 کا میزبان منتخب ہونے پر سعودی عرب کے مختلف حصوں میں جشن

فٹ بال کے موضوع پر ہونے والی تقریبات 14 دسمبر تک جاری رہیں گی

0

 ریاض :فیفا ورلڈ کپ 2034 کا میزبان منتخب ہونے پر مملکت کے مختلف حصوں میں جشن کا آغاز۔

عرب نیوز کے مطابق فٹ بال کے موضوع پر ہونے والی تقریبات 14 دسمبر تک جاری رہیں گی، شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ’قومی فخر کا مظاہرہ فٹ بال کی جرسی پہن کر کریں اور اپنی سرگرمیوں اور لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کریں اور اس کے ساتھ ہیش ٹیگ سعودی 2034 کا استعمال کریں۔‘

عوامی اجتماعات کا سلسلہ 14 دسمبر تک شام سوا پانچ سے 11 بجے تک جاری رہے گا۔ ریاض میں بلیوارڈ سٹی،لیسن ویلی، روشن فرنٹ اور جدہ میں بوجیری،ٹیرس، کورنش سرکٹ، روشن واٹر فرنٹ، کورنش ابحر، پرنس ماجد پارک، کنگعبدالعزیز کلچرل سینٹر اور میونسپلٹی بلڈنگ میں تقریبات ہوں گی۔

الخبر کے کورنیش، ہاف مون بیچ، ثروہ کورنیش اور کنگ عبداللہ پارک میں تقریبات ہوں گی۔ باحہ میں بیچ ڈسٹرکٹ پلازہ،الباحہ مال، الحویہ واک، بلیوارڈ، اور ونٹر فیسٹیول میں، بریدہ میں بخاری سٹریٹ اور ابھا میں البحر سکوائر، آرٹ سٹریٹ،ورانڈا، آریش، ہائی سٹی، اور مڈ میک میں تقریبات کا انعقاد ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.