لاہور۔پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں کراچی میں منعقدہ عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اداکار عمران اشرف اور سجل علی کے حوالے سے ایک دلچسپ اور مزاحیہ بات چھیڑی، جس نے سب کو حیران اور محظوظ کر دیا۔

بشریٰ انصاری نے عمران اشرف سے مزاحیہ انداز میں کہا، ’’کیا تمہیں پتہ ہے کہ میں نے تمہاری اور سجل علی کی شادی کروا دی ہے؟‘‘۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ایک خبر میں پڑھا کہ بشریٰ انصاری نے عمران اشرف اور سجل علی کی شادی کروائی ہے۔‘‘

اس پر عمران اشرف نے ہنستے ہوئے وضاحت دی کہ سجل علی ان کے لیے بہن کی طرح ہیں۔ جواباً بشریٰ انصاری نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا، ’’عمران، شادی کر لو یا کسی کے ساتھ بھاگ جاؤ، ہم بعد میں اسے قبول کر لیں گے۔‘‘

عمران اشرف نے بھی اس موقع پر اپنی موجودہ صورتحال واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی غیر شادی شدہ ہیں اور ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

بشریٰ انصاری کی یہ مزاحیہ گفتگو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، جہاں مداحوں نے ان کے خوش مزاج اور دوستانہ انداز کو خوب سراہا۔