اسلام آباد ۔ارشد شریف قتل کیس میں پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے (میوچل لیگل اسسٹنس) معاہدے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ کے سامنے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے آگاہ کیا کہ دونوں ممالک کے مابین معاہدہ تیار ہو چکا ہے اور اس پر کل دستخط کیے جائیں گے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ جمع نہیں کروا سکے، جس پر عدالت نے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کر رہے تھے۔