The news is by your side.

تیسرا ٹی 20 زمبابوے کے نام، پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی

0

بلاوائیو ۔تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے اس میچ میں زمبابوے نے 133 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند پہلے حاصل کیا۔

زمبابوے کی جانب سے اوپننگ بیٹر برائن بینیٹ 43 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔ کپتان سکندر رضا نے 19، ٹیڈیوانشے مارومانی نے 15، ڈائن مائرز نے 13، ویسلے مادھیویر نے 7، ٹشینگا موسیکیوا نے 7، ویلنگٹن ماساکاڈزا نے 6 اور رائن برل نے 6 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے۔

ٹِینوٹینڈا ماپوسا 12 جبکہ رچرڈ نگاروا 1 رن بنا کر ناقابلِ شکست واپس پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور جہانداد خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سفیان مقیم اور سلمان آغا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 32 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔ قاسم اکرم نے 20، عباس آفریدی نے 15 رنز بنائے۔ عثمان خان 5، صاحبزادہ فرحان 4 اور عمیر بن یوسف 0 رن پر آؤٹ ہو گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.