The news is by your side.

مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخطوں میں تاخیر،جے یو آئی حکومت سے ناراض،

حکومت کو پی ٹی آئی کے بعد جے یو آئی کی طرف سے احتجاج کا خطرہ منڈلانے لگا ،مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر قومی سیاست میں مرکز نگاہ بن گئے ،

0

اسلام آباد :
مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کی جانب سے دستخطوں میں تاخیر، حکومت کو پی ٹی آئی کے بعد جے یو آئی کی طرف سے احتجاج کا خطرہ منڈلانے لگا ،مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر قومی سیاست میں مرکز نگاہ بن گئے ،

مولانا کی جی سکس میں واقع رہائش گاہ ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز دکھائی دینے لگی جہاں ایک بار پھر حکومتی عمائدین کے علاوہ دیگر سیاست دانوں کے چکر بھی لگنا شروع ہو گئے،

گذشتہ دو دنوں میں پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے سمیت تین سیاستدانوں نے ان سے ملاقات کر کے اہم سیاسی امور بلخصوص مدارس رجسٹریشن بل 2024 پر تبادلہ خیال کیا ،

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے موقع پر سوسائٹیزرجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2024 کی بھی منظوری دی گئی ،جو جے یو آئی کا پیش کردہ تھا ۔

آئین کے آرٹیکل 70 کے تحت صدر مملکت پارلیمنٹ سے منظور شدہ کسی بھی قانونی بل پر 10 ایام کے اندر دستخط کرنے کے پابند ہیں ، جبکہ وہ ایک بار اسے درستگی یا تصیح کے لیے جس کی نشاندہی ان کی جانب سے کی جائے پارلیمنٹ کو واپس بھیجوا سکتے ہیں ،

صدر کی جانب سے واپسی کے بعد بل کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری لی جاتی ہے ، اور اس کے بعد بھی صدر کی طرف سے اسی مدت میں دستخط نہ ہوں تو بل خود بخود قانون بن جاتا ہے ،

لیکن یہاں ہوا کہ اب تک نہ تو صدر مملکت کی طرٖ ف سے دستخط کیے گئے ہیں اور نہ ہی اسی پارلیمنٹ کو واپس بھجوایا گیا ہے ،

یہی وہ صورتحال ہے جس پر مولانا فضل الرحمن کی ناراضگی کا پارہ عروج پر پہنچا ہوا ،

بدھ کو بلاول بھٹو نے اپنی ملاقات میں امیر جے یو آئی کو بل پر دستخط کی یقینی کرائی مگر اس کے بعد صورتحال جوں کی توں ہے،

بلاول کے علاوہ اب تک مولانا سے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور سینٹر فیصل واوڈا نے بھی جمعرات کو امیر جمعیت سے ملاقات کی ،

ذرائع کے مطابق مولانا کی جانب سے احتجاج کی دھمکی پر حکومت کو نئی پریشانی لاحق ہو چکی ہے جبکہ دوسری جانب اسے اس بل کے حوالے سے کچھ عالمی پابندیوں کو سامنا ہے ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بعد اگر مولانا بھی احتجاج پر نکل کھڑے ہوئے تو پھر اس کا سنبھلنا مشکل ہو گا ،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.