The news is by your side.

افغان صوبے کنڑ میں ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والا ٹی ٹی پی کمانڈر مارا گیا

0

کابل ۔افغانستان کے صوبے کنڑ میں ٹی ٹی پی کے ایک اہم کمانڈر، جن کی سر کی قیمت ایک کروڑ روپے تھی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر رحیم اللہ عرف شاہد عمر کو افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے شرنگل میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر کی ہلاکت کے حوالے سے افغانستان اور پاکستان کی حکومتوں کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، تاہم عسکریت پسند تنظیم نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

افغان فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ کمانڈر شاہد عمر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ افغان طالبان کے ایک ظہرانے میں شرکت کے بعد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واپس جا رہے تھے۔

پاکستان کے سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی کہ ٹی ٹی پی کمانڈر شاہد عمر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.