The news is by your side.

اسرائیل کی پناہ گزیں کیمپ پر بمباری، خواتین و بچوں سمیت 20 فلسطینی زندہ جل گئے

0

غزہ۔اسرائیلی فورسز نے غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 فلسطینی زندہ جل گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے المواصی پناہ گزین کیمپ پر اندھا دھند بمباری کی، جس سے سیف زون میں واقع خیموں میں آگ لگ گئی۔ آگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 فلسطینی جھلس کر شہید ہوگئے۔ اسرائیلی بمباری کے دوران 24 گھنٹوں کے اندر شہدا کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی۔

دوسری جانب، جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے جاری رکھے ہیں، جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے برطانوی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے سے قبل غزہ میں جنگ بندی چاہتے ہیں۔

اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں میں اب تک 44,532 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.