The news is by your side.

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

0

اسلام آباد ۔ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، یہ رقم پاکستان کو ترقیاتی قرضے کی مد میں دی جائے گی، جو ایوی ایشن فیول کے مستحکم ذخائر کے قیام کے لیے استعمال کی جائے گی۔ شیخوپورہ میں ایوی ایشن فیول کا نجی ذخیرہ قائم کیا جائے گا تاکہ ملک کی ایوی ایشن صنعت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ رقم انفراسٹرکچر قرضے کے سلسلے میں کلائمیٹ سپورٹ کے تحت فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد ایوی ایشن انڈسٹری میں کاربن کی مقدار کو کم کرنا ہے، اور اس سے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تین ماہ قبل، ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسو گواسا کاوا نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.