اسلام آباد ۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔آئندہ پندرہ دنوں کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
اس تازہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ، حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 48 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے کی کمی کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 164.98 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 151 روپے 73 پیسے ہو گئی ہے۔