اداکارہ نیلم منیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں,قریبی عزیز کا انکشاف،
دولہا کا نام ابھی صیغپ راز میں ہے ،
کراچی:
نامور پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جس کے بعد اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کی۔
تاہم اب ان کے ایک قریبی عرفان نے انکشاف کیا ہے کہ نیلم منیر اب بہت جلدی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں
ان کی شادی اگلے ماہ دسمبر میں ہونے جارہی ہے ،
شادی کی تقریب متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔
تاہم ابھی یہ بات سامنے نہیں آئی کہ وہ کون ہے جس سے نیلم منیر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں،
دوسری جانب اداکارہ نیلم نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے کچھ پوسٹ نہیں کیا۔ ان کی جانب سے اس موضوع پر خاموشی دکھائی دے رہی ہے ،
جبکہ ان کے قریبی عزیزوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے شادی کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے،
ان کی فیملی کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں صڑف قریبی عزیزوں اور دوست احباب کو مدعو کیا جائے گا ۔