یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبرز کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا دورہ
ہیڈکوارٹرز ایف سی آمد پر فیکلٹی ممبرز اور طلباء کی جانب سے یادگار شہداء پر سلامی دی گئی۔
کوئٹہ: یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبرز کا ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا دورہ اور آئی جی ایف سی سے ملاقات،
ہیڈکوارٹرز ایف سی آمد پر فیکلٹی ممبرز اور طلباء کی جانب سے یادگار شہداء پر سلامی دی گئی۔
طلباء نے قیام امن میں شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تعلیمی وفد کو ایف سی کی باڈر منیجمنٹ، سیکیورٹی، انسداد اسمگلنگ و منشیات اور دیگر فلاحی کاموں کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے بعد طلباء کی جانب سے سوالات کیے گئےجنکا آئی جی ایف سی نے مفصل جواب دیا گیا،
آئی جی ایف سی (نارتھ) نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں پاکستان و بلوچستان کی ترقی و امن و امان کا ضامن قرار دیا۔
فیکلٹی ممبرز اور طلباء و طالبات نے کہا کہ ہیڈکوارٹرز ایف سی کے دورے سے انہیں کافی مفید معلومات ملی،
ہمارے سٹوڈنٹس بہت اچھا امیج لیکر گھر جارہے ہیں۔