ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں داخلی،خارجی راستوں کو کھول دیا،ٹریفک بحال
صرف چھوٹی گاڑیاں اور موٹڑ سائیکلوں کو گزرنے کی اجازت ہو گی،
اسلام آباد :
وفاقی دارلحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کو روکنے کے لیے بند کیے گئے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرنے کے بعد ٰآج صبح دوبارہ جزوی طور پر کھول دیا گیا،
واضح رہے کہ ضلعی انتطامیہ کی جانب سے راستوں کی بندش کا آغاز 22 اور 23 نومبر کی درمیانی رات سے ہی شروع کر دیا گیا تھا،
ذرائع کے مطابق یہ اقدام وفاقی حکومت کی ہدایت پر اٹھایا گیا ، جس کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج کو سختی سے کچلنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،
راستوں کی بدنش کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے پر نظر ثانی کی گئی اور عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے چند گھنٹون بعد راستوں کو چھوٹٰ گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا تاکہ عوام الناس اپنے معمولات زندگی بغیر کسی رکاوٹ کے نمٹا سکیں ،

واضح رہے کہ قبل ازیں راولپنڈی سے اسلام آباد کے داخلی راستے فیص آباد، گولڑہ موڑ ، کشمیر چوک اس کے علاوہ کھنا پل اور ٹیکسلا سے اسلام آباد آنے والے راستے 26 نمبر کو کنٹٰنرز کے ساتھ بند کر دیا گیا تھا جبکہ راولپنڈی میں مری روڈ بھی عوام کے لیے مکمل طور پر کھلا نہ تھا ،
لیکن ضلعی انتظامیہ نے ان انتظامات کو قبل از وقت سمجھتے اور عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان راستوں کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے تاکہ عوام کو ان اقدامات کے باعث زیادہ خواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،
تاہم یہ تمام راستے بڑی گاڑیوں کے لئے بدستور بند ہیں اور صرف چھوٹی گاڑیوں یا موڑ سائیکلوں کو یہاں سے گزرنے کی اجازت ہوگی،