The news is by your side.

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو سیریز میں کلین سوئپ کردیا

0

ہوبارٹ: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، یوں آسٹریلیا نے سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ کر دیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 118 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مارکس اسٹوئنس کی شاندار اننگز نے میچ میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی بیٹنگ

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغاز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن یہ حکمت عملی ناکام ثابت ہوئی۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر غیر مؤثر رہی اور پوری ٹیم 18.1 اوورز میں محض 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے کیا، لیکن صاحبزادہ فرحان صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم اور حسیب اللہ نے دوسری وکٹ کے لیے 44 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم حسیب 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم نے کچھ مزاحمت دکھائی اور 41 رنز اسکور کیے، لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔ ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ شاہین آفریدی نے سب سے زیادہ 16 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی بولنگ

ایرون ہارڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایڈم زامپا اور اسپینسر جانسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ

آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز میتھیو شارٹ اور جیک فریسر مک گرک کے ساتھ کیا۔ میتھیو شارٹ کو شاہین آفریدی نے 16 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کیا، جبکہ جہانداد خان نے جیک فریسر کو پویلین واپس بھیجا۔

اس کے بعد مارکس اسٹوئنس نے 27 گیندوں پر 61 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ ٹم ڈیوڈ 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی سیریز میں کارکردگی

پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ اور قیادت دونوں ناکام رہیں۔ سلمان علی آغاز تینوں میچز میں ناکامی سے دوچار ہوئے، جبکہ بیٹنگ لائن اپ کسی بھی میچ میں آسٹریلیا کے خلاف بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.