The news is by your side.

اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون صدر منتخب

0

اسلام آباد۔ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) نے پاکستانی خاتون عائلہ مجید کو اپنے صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ یہ اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی پاکستانی خاتون کو اس عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔ عائلہ مجید اس وقت پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور پلانیٹیو پاکستان کی سی ای او ہیں۔

عائلہ مجید نے 2006 میں اے سی سی اے میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہیں توانائی، ڈیکاربونائزیشن اور کلائیمیٹ ٹیکنالوجیز پر بین الاقوامی اسپیکر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

صدر منتخب ہونے کے بعد عائلہ مجید نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اے سی سی اے کے ممبران کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور اس شعبے کو مزید ترقی دینے اور اسے مزید پُرکشش بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کریں گی۔

اس تاریخی لمحے میں اے سی سی اے کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو تینوں بڑے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے، جو ایک اہم سنگ میل ہے۔ اے سی سی اے اس سال اپنی 120 ویں سالگرہ منا رہا ہے اور اس نے ڈھائی لاکھ اراکین ہونے کا بھی ایک اہم مقام حاصل کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.