The news is by your side.

بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز کی چوکی ہر حملہ،

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد واصل جہنم اور 4 زخمی، پاکس فوج کے 7 جوان بھی مادر وطن پر قربان،

0

راولپنڈی:

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے شاہ مردان میں رات 15/16 نومبر 2024 کی درمیانی شب، دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے ایک چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش،6 دہشت گرد واصل جہنم جبکہ پاک فوج کے 7 جوان شہید،

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 6 کو ہلاک کر دیا جبکہ 4 دہشت گرد زخمی ہوئے،

دوسری جانب اس مقابلے میں سیکیورٹی فورسز  کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا جس کے  7 جوان نہایت جرت مندی سے دفاع وطن کا فریضہ انجام دیتے ہوئے شہید ہو گئے،

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کو تلاش کرنے کے لیے صفائی کا آپریشن جاری ہے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کی امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔

ائئ ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔۔۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.