The news is by your side.

پاکستان جاگو تحریک کی نیشنل کونسل کا اجلاس،مرکزی عہدے داران کا انتخاب،

 اجلاس مرکزی صدر پاکستان جاگو تحریک ظفر صراف کی صدارت ہوا-جبکہ جاگو تحریک کے بانی چیئرمین قیوم نظامی بھی موجود تھے،

0

اسلام آباد:

پاکستان جاگو تحریک کی نیشنل کونسل کا اجلاس،حکومت سے  ریاستی اداروں اور حکومتی شعبوں کو شفاف اور فعال بنانے کے لیے ترجیح بنیادوں پر ادارہ جاتی اصلاحات  کے علاوہ  پاکستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کی کانفرنس طلب کر کے قومی ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان کے سیاسی اور معاشی اور انتظامی بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مشاورت  کا مطالبہ، کی جائے-کا مطالبہ-

اجلاس مرکزی صدر پاکستان جاگو تحریک ظفر صراف کی صدارت ہوا-جبکہ جاگو تحریک کے بانی چیئرمین قیوم نظامی بھی موجود تھے،

اجلاس کے اختتام پرجاری اعلامیہ کے مطابق  نیشنل کونسل کے اجلاس میں سیاسی محاذ ارائی ریاستی اداروں کے درمیان تصادم معاشی ابتری امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال دہشت گردی کی نئی لہر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کمر توڑ مہنگائی عوام کی مرضی اور منشا کے برعکس آئینی ترمیم اور قانون سازی عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنے کے فیصلوں اور بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا-

اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی اداروں اور حکومتی شعبوں کو شفاف اور فعال بنانے کے لیے ترجیح بنیادوں پر ادارہ جاتی اصلاحات کی جائیں- پولیس کو پروفیشنل غیر سیاسی اور عوام دوست بنایا جائے بیوروکریسی کا سائز کم کیا جائے-

اجلاس میں گورننس کو فعال اور معیاری بنانے کے لیے سرکاری ملازمین کی تعیناتی اقربا پروری اور جانبداری کی بجائے میرٹ اور اہلیت پر کی جائے-فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیے ثالثی کا نظام رائج کیا جائے –

اعلامیے کے مطابق لوکل باڈیز کے انتخابات اور مقامی حکومتوں کو صوبائی انتخابات اور حکومتوں کی طرح آئینی تحفظ دیا جائے صوبوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے –

جاگیردارانہ پارلیمانی جمہوری نظام کو پیپلز پارلیمانی جمہوری نظام بنایا جائے- وزیراعظم کا انتخاب براہ راست ہو جو عوام کو جواب دہ ہو- سرمائے اور الیکٹیبلز کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لیے انتخابات متناسب نمائندگی کے اصول پر کرائے جائیں –

پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں جوہری نوعیت کی اصلاحات کی جائیں تاکہ وراثتی خاندانی اور جاگیر دارانہ سیاست کی بجائے حقیقی عوامی جمہوریت کا کلچر جڑ پکڑ سکے-

پاکستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کی کانفرنس طلب کر کے قومی ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان کے سیاسی اور معاشی اور انتظامی بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مشاورت کی جائے-

نوجوانوں کے سیاسی شعور کو بیدار کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے تمام کالجوں میں سیاسی تربیت اور شعور کے ڈپلومہ کورسز جاری کرے اور تمام سیاسی جماعتیں کارکنوں کی سیاسی تربیت کے لیے سٹڈی سرکل تشکیل دیں-

ائین و قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنایا جائے اور آئین کے ارٹیکل نمبر 38 کو موثر قرار دے کر بے روزگار شہریوں کو بے روزگاری الانس دیا جائے-

اعلامیے میں مزید کیا گیا کہ ائی پی پیز کے عوام دشمن ظالمانہ معاہدے ختم کیے جائیں-

نیشنل کونسل کے اجلاس میں مرکزی عہدے داروں کا انتخاب کیا گیا اراکین کونسل نے تحریک کے منشور دستور اور مالیاتی امور کی منظوری دی ،

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.