وزیر اعظم کی آج ملک بھر میں عوام سے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل۔
وزارت مذہبی امور نے ایک مراسلہ کے ذریعے تمام وفاقی و صوبائی حکومتوں کو نماز استسقاء کا اہتمام کرنے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد:
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزارت مذہبی امور کی طرف سے ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل۔
آج بروز جمعہ ملک بھر کے مختلف مقامات پر استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔
وزارت مذہبی امور نے ایک مراسلہ کے ذریعے تمام وفاقی و صوبائی حکومتوں کو نماز استسقاء کا اہتمام کرنے کی ہدایت کر دی۔
حالیہ خشک سالی سے ملک بھر میں صحت اور سموگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
مساجد کے پیش امام اور عوام مسنون صلاۃ الاستسقاء کا لازمی اہتمام کریں اور اللہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کرتے ہوئے باران رحمت کی دعا کریں۔
واضح رہے کہ پنجاب بلخصوص لاہور اور اس کے گرد نواح میں سموگ کا مسئلہ ایک خطرناک صورت اختیار کر گیا ہے جس کے انسانی صحت پر مضر اثرات پڑ رہے ہیں،
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا حل صرف بارش میں ہی مضمر ہے ، جب تک بارش نہیں ہو گی سموگ پر قابو پانا ناممکن رہے گا،
یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے آج پوری قوم سے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء کی ادائیگی اور اللہ تعالی کے حضور بارش کی خصوصی دعاوں کی اپیل کی ہے ،
وزیر اعظم کی ہدایت پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے وزارت مذہبی امور کی جانب سے جمعرات کی شب یہ مراسلہ چیف کمشنر اسلام آباد اور صوبہ پنجاب ، سندھ ، کے پی ، بلوچستان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری اور محکمہ مذہبی امور اور اوقاف سیکرٹری صاحبان کو بھجوایا گیا ہے ،