The news is by your side.

مجھے لگتا ہے عمران کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہو گی ،رانا ثناء

0

اسلام آباد ۔وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اس وقت مجھے ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کو 190 ملین پاو¿نڈ کے مقدمے میں سزا ملے گی۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی خود اپنے دشمن ہیں، جب بھی پی ٹی آئی کو بات چیت کرنا ہوگی، وہ ہمارے ساتھ ہی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ترمیمات کے لیے افراد کو اٹھانے کی بات درست نہیں ہے، بلکہ یہ سب محض ایک ڈرامہ تھا، اور اس ڈرامے کا کون حصہ تھا، یہ بات بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کو بخوبی علم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، مگر اس بار ہم تفصیلات پہلے نہیں بتائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.