The news is by your side.

مریم نوازکا گلے کے علاج کیلئے 5 نومبرکو لندن جانے کا امکان

0

لاہور۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گلے کے انفکیشن  کے علاج کے لیے لندن جانے کا امکان ہے۔

ذرائع پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان ہے۔ مریم نواز لندن میں اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔ مریم نواز کافی عرصے سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر مریم نواز کے گلے کے آپریشن کا بھی امکان ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہوگا۔  مریم نوازکا وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔  نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.