اسلام آباد۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے ون اسٹیپ پروموشن کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ نے سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹی کی ساتھ 10 ہزار روپے اسٹائپنڈ بھی دے دیا۔
پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین رہائی کے بعد پشاور پہنچ گئے۔ علی امین گنڈاپور نے رہا ہونے والے ملازمین کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔یاد رہے کہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے سرکاری ملازمین میں 34 پولیس اہلکار، 7 ٹی ایم اے اور 42 ریسکیو اہلکار شامل تھے۔