The news is by your side.

تم میرے مسکرانے کی وجہ ہو، ثانیہ مرزا کا پیغام کس کے لئے؟

یہ تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ خوشی سے بھرپور لمحے مناتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

0

نئی دہلی ۔عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے اذہان ملک کی چھٹی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ نے یہ تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ خوشی سے بھرپور لمحے مناتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، “مجھے یقین نہیں آ رہا کہ تم 6 سال کے ہو گئے ہو۔ تم میرے مسکرانے کی وجہ ہو۔”

تصاویر میں اذہان کو اسپیشل فٹبال تھیم کیک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، جس پر دو فٹبالرز کے کریکٹر بنے ہوئے ہیں—ایک کی شرٹ پر اذہان اور دوسرے پر رونالڈو کا نام درج ہے۔

ثانیہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین، ٹینس اسٹار کے مداح اور شوبز شخصیات اذہان ملک کو سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، اور ان کا بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔ تاہم، دونوں نے 2023 میں علیحدگی اختیار کر لی، اور شعیب ملک نے رواں سال کے آغاز پر اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کی۔ اس وقت ثانیہ مرزا دبئی میں رہ رہی ہیں، اور ان کا بیٹا بھی ان کے ساتھ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.