The news is by your side.

قاضی فائز عیسیٰ کو بڑا اعزاز مل گیا

0

لندن ۔سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو برطانیہ کی قدیم اور مشہور قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل نے بڑے اعزاز کے ساتھ بینچر منتخب کر لیا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ اس تقریب میں شرکت کے لیے لندن پہنچ گئے ۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو رواں سال مئی میں مڈل ٹیمپل کی جانب سے تقریب میں شرکت کی دعوت ملی تھی۔انہوں نے اسی قدیم قانونی درسگاہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی، اور ان کے والد بھی وہاں سے گریجویٹ ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ اس درسگاہ کے پہلے پاکستانی بینچر منتخب ہوئے ہیں۔انہوں نے اس قدیم درسگاہ کو لکھا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنی ذمہ داریوں سے ریٹائر ہونے کے بعد ہی تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں۔

مڈل ٹیمپل نے ان کی درخواست پر تقریب کی تاریخ 29 اکتوبر مقرر کی ہے، جس کے بعد وہ یہ اعزاز 25 اکتوبر کو ریٹائر ہونے کے بعد حاصل کریں گے۔یہ بات بھی اہم ہے کہ مڈل ٹیمپل برطانیہ کی 4 تاریخی قانونی جامعات میں شامل ہے، جہاں طلبا کو قانون کی تعلیم اور وکالت کے لیے لائسنس بھی دیا جاتا ہے۔

مڈل ٹیمپل کے ممبران میں نہ صرف برطانوی بلکہ عالمی سطح کے کئی معروف قانونی ماہرین بھی شامل رہے ہیں، جیسا کہ مہاتما گاندھی، ایڈمنڈ برک اور سر تھامس مور۔مڈل ٹیمپل کی بنیاد 14ویں صدی میں رکھی گئی تھی اور یہ صدیوں سے برطانیہ کے قانونی نظام میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.