عرفی جاوید اداکاری کی دنیا کا ایک ایسا نام جو شہرت کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے،
عجیب و غریب ، عریاں اور نیم عریاں لیابس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا اس کا مشغلہ ہے ،
ممبئی : اپنے نت نئے فیشن سینس کیلئے مشہور اداکارہ عرفی جاوید اکثر سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں ۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے عجیب و غریب ، عریاں اور نیم عریاں لیابس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ، جن کو ان کے چاہنے والے بھی کافی پسند کررہے ہیں ۔
اداکارہ عرفی جاوید کا ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے ۔ یہ ویڈیو اداکارہ کے منفرد ڈریسز کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے وائرل ہورہا ہے ۔
اداکارہ عرفی جاوید اس ویڈیو میں اپنے موبائل سے ویڈیو بناتی نظر آرہی ہیں، پھر ان کا فون ان کے ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے اور نیچے گرجاتا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے فون کی حالت بھی بتائی ہے۔