The news is by your side.

انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست ،پاکستان نے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی

0

راولپنڈی ۔راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی سپنرز کی زبردست بولنگ کے باعث انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز پر آوٹ ہو گئی، اور پاکستان کو فتح کے لیے 36 رنز کا ہدف ملا، جسے انہوں نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 36 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبد اللہ شفیق نے کیا، لیکن 14 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، انہوں نے 8 رنز بنائے تھے۔

صائم کے آوٹ ہونے کے بعد شان مسعود بیٹنگ کے لیے آئے اور فوراً 3 گیندوں پر 3 چوکے لگائے، پھر قومی ٹیم کے کپتان نے ایک چھکا مار کر جارحانہ شاٹ کھیلا، انہوں نے 6 گیندوں میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 23 رنز بنائے۔

پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان نے ٹیسٹ سیریز بھی جیت لی، جس پر پاکستانی کھلاڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔سعود شکیل کو پہلی اننگز میں شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ساجد خان کو بہترین بولنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی تسلیم کیا گیا۔

نعمان علی نے سیریز میں 20 اور ساجد خان نے 19 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، دونوں نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دو میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔پاکستان تقریباً ساڑھے 3 سال بعد اپنے ملک میں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا، آخری بار یہ کامیابی انہوں نے جنوری 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف حاصل کی تھی۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ملک میں چوتھی ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔ اس سے پہلے 2005 میں پاکستان نے انگلینڈ کو اپنی سرزمین پر شکست دی تھی، اور 8 سال بعد دوبارہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز کے آغاز پر پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز انہوں نے 24 رنز پر 3 کھلاڑی آوٹ کے ساتھ آغاز کیا، جہاں جو روٹ 5 اور ہیری بروک 3 رنز پر وکٹ پر موجود تھے۔ لیکن نعمان علی نے 26 کے انفرادی اسکور پر ہیری بروک کو آوٹ کیا اور پھر کپتان بین اسٹوکس کو بھی 3 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 75 رنز پر گری، جہاں جیمی اسمتھ 3 رنز بناکر ساجد خان کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 85 رنز پر گری، اور نعمان علی نے جو روٹ کو 33 رنز پر چلتا کیا۔

گس ایٹکنسن 97 کے مجموعے پر ساجد خان کا شکار بنے، جبکہ انگلینڈ کی نویں وکٹ 106 رنز پر گری، جہاں ریحان احمد 7 رنز بناکر ساجد خان کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی جیک لیچ تھے، جو 10 رنز بناکر نعمان علی کا شکار بنے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.