اسلام آباد ۔جسٹس یحییٰ آفریدی ملک کے 30 ویں چیف جسٹس آف پاکستان بن گئے۔ ایوان صدر میںحلف برداری کی منعقدہ تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف ،وزراے اعلیٰ،گورنرز، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا، ججز سروسزچیفس اور ارکان پارلیمنٹ بھی شریک ہوئے۔تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدیسے بطور چیف جسٹس آف پاکستان حلف لیا۔تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین چیئرسینیٹ،سپریم کورٹ کے ججز صاحبان ،صوبائی وزرائے اعلیٰ مریم نواز، سرفراز بگٹی، علی امین گنڈاپور،گورنرز فیصل کریم کنڈی، سلیم حیدر، سید مہدی شاہ، وفاقی وزرا اٹارنی جنرل اور پارلیمنٹرین سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شریک ہوئے تاہم سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ عمرہ ادائیگی کے باعث تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔
حلف برداری کے بعد صدر آصف علی زرداری کی طرف سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف ،مسلح افواج کے سربراہان ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزااور اٹارنی جنرل منصور عثمان نے شرکت کی ،اس موقع پر عسکری قیادت نے بھی منصب سنبھالنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر چیف جسٹس نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔