The news is by your side.

عمرہ ادائیگی کیلئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

0

اسلام آباد۔سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے کل مکہ روانہ ہوں گے اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ میں شریک نہیں ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ کل عمرے کی ادائیگی کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ مکہ روانہ ہوں گے اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ہونے والے ریفرنس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے بعد یکم نومبر کو ملک میں واپس آئیں گے۔

خیال رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے سینئرترین جج ہیں اور 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے انہیں چیف جسٹس کے عہدے کے لیے نامزد نہیں کیا تھا اور تیسرے نمبر پر موجود سینئر جج جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے اور 26 اکتوبر کو نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.