The news is by your side.

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلر کے انتخاب کے لیے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے

0

لندن: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلر کے انتخاب کے لیے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں 38 امیدوار شامل ہیں۔ اس فہرست میں عمران خان کا نام موجود نہیں ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ اوپن درخواستیں طلب کی گئی تھیں، اور چانسلر الیکشن کمیٹی نے تمام درخواستوں کا ریگولیشنز کے تحت جائزہ لیا۔

چانسلر انتخابات کے دوران، آکسفورڈ یونیورسٹی کو بانی پی ٹی آئی کی شمولیت پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 28 اکتوبر کو ہوگا، جس میں ووٹرز اپنے ووٹ ڈال سکیں گے۔ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے پانچ امیدوار دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں شریک ہوں گے۔

لارڈ پیٹن آف بارنس کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد یونیورسٹی پہلی بار چانسلر کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ذریعے کرے گی، اور سابق طلبہ کو امیدواروں کی درجہ بندی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔امیدواروں میں لارڈ ولیم لیگ، لارڈ پیٹر مینڈلسن، لیڈی ایلش انجولینی اور ڈاکٹر مارگریٹ بھی شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.