پنجاب کالج گلبرگ کیمپس میں طالبہ کے ساتھ عصمت دری کا واقعہ،تصدیق نہیں ہو سکی،
پولیس نے مشکوک سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر انکوائری کا آغاز کر دیا،
لاہور ؛پنجاب کالج لاہور کے گلبرگ کیمپس میں ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کا واقعہ ، پولیس نے مشکوک سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر انکوائری کا آغاز کر دیا، دوسری جانب ڈی آئی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ واقعے کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی،
واضح رہے کہ دو روزقبل سوشل میڈیا پر ایک طالبہ کی کالج کے سکیورٹی گارڈ کی جانب سے مبینہ زیادتی کی خبر وائرل ہونے کے بعد پنجاب کالج کے طلبہ و طالبات کی جانب سے احتجاج کا آغاز ہوگیا ،

سٹوڈنٹس نے احتجاج کرتے ہوئے نہ صرف کلاسوں کا بائیکاٹ کیا بلکہ کالج کی املاک کو بھی شدید نقصان سے دوچار کر کیا ، مشتعل سٹوڈنٹس نے کالج میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور سامان باہر نکال کر اسے آگ لگا دی ،
طلبہ و طالبات کے سخت احتجاج کے نتیجے میں پولیس نے مبینہ سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا جبکہ ہنگامہ آرائی کی روک تھام کے لیے پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو منشتر کیا ،
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پیر کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریپ کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ، پولیس متاثرہ بچی اور اس کے والدین کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے ، واقعہ کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی،
انھوں نے کہا کہ لاہور پولیس کالج انتظامیہ اور طلبا ء سے مسلسل رابطے میں ہے ،