وزارت داخلہ کا پاورڈویژن کو خط،ایف آئی اے افسران کی ڈسکوز میں کرپشن کا انکشاف،
جلی تقسیم کار کمپنیوں میں کرپشن ایف آئی اے افسروں کی ملی بھگت سے ہونے لگی ہے۔
اسلام آباد:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) افسران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے مل کر مال بنانے میں مصروف۔ کرپشن نہ رک سکی،
وزارت داخلہ نے اس معاملے میں پاور ڈویژن کو خط لکھ دیا، خط کے متن کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران کی مدد سے بد عنوانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے افسران کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں تعیناتی کے مطلوبہ فوائد نہیں مل سکے، وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی ڈسکوز میں کرپشن کی تحقیقات کرے گی۔