The news is by your side.

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اوورسیز پاکستانیوں نے 8.8 ارب ڈالر پاکستان بھیجے

0

اسلام آباد: مالی سال 25ء کی پہلی سہ ماہی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 8.8 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں، جس کے نتیجے میں یہ رقم مالی سال 24ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 38.8 فیصد بڑھ گئی۔

کارکنوں کی ترسیلات زر کے تحت ستمبر 2024ء میں 2.8 ارب ڈالر موصول ہوئے، جبکہ سالانہ بنیاد پر ترسیلات میں 29.0 فیصد اضافہ ہوا۔ اس سہ ماہی میں ورکرز کی ترسیلات کی ماہانہ اوسط 2.92 ارب ڈالر رہی۔

بیرون ملک پاکستانیوں نے ستمبر میں سعودی عرب سے 68 کروڑ ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 56 کروڑ ڈالر بھیجے۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے تین ماہ کے دوران 2.15 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 1.70 ارب ڈالر، برطانیہ سے 1.34 ارب ڈالر، یورپی یونین سے 1.09 ارب ڈالر، امریکا سے 89 کروڑ ڈالر اور دیگر خلیجی ممالک سے 86 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اس سہ ماہی میں آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام سے بھی زیادہ ڈالر پاکستان منتقل کیے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.