The news is by your side.

پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی، جارحیت کی کوشش ناکام

0

اسلام آباد: پاکستان نے پاک-افغان سرحد نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جارحیت کو ناکام بنا دیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاکستان کی چوکیاں نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی۔ پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں پر حملہ کیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پاکستانی فورسز باڑ کی مرمت میں مصروف تھیں۔ پاکستان کی مؤثر جواب کی وجہ سے افغان فورسز کو بھاری نقصان ہوا۔

سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے مؤثر اقدامات جاری رکھے گا۔ افغان فورسز کی طرف سے بلا اشتعال جارحیت پہلے بھی دیکھنے میں آ چکی ہے۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز اپنی علاقائی سالمیت کا تحفظ کسی صورت میں نہیں ہونے دیں گی، اور افغانستان کی جانب سے اس جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.