The news is by your side.

کراچی واقعہ پاک چین دوستی پر حملہ،ملزموں کو کٹہرے میں لائیں گے،پاکستان

0

اسلام آباد۔ پاکستان نے چینی شہریوں پر حملے کے واقعے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی پر حملہ قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے بیان میں کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی کی شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے پاکستان چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب اس دہشت گردی کے واقعے میں 2 چینی انجینئرز جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔ پاکستان اس واقعے کے نتیجے میں چین اور پاکستان دونوں کے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ کراچی میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کو پاک چین کی مستحکم دوستی پر حملہ سمجھتے ہیں اور اس بزدلانہ کارروائی کے پس پشت موجود عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ان کے عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ چینی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور پاکستان اور چینی شہریوں کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.