The news is by your side.

ملائیشیا کے وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش،شہباز شریف سے ملاقات

0

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملائیشیا کے ہم منصب کی ملاقات ہوئی۔ملائیشیا کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے تو محمد شہباز شریف نے ان کا خیرمقدم کیا۔ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔بعد میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر بھی گفتگو ہوئی، جس کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیرِ اعظم پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت کے حوالے سے اہم پیشرفت متوقع ہے۔ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آیا ہے۔ یہ وفد پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھاوا ملے گا۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم پاکستان-ملائیشیا بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.