The news is by your side.

پاکستان کی یو این سیکرٹری جنرل کے اسرائیل داخلے پر پابندی کی مذمت،انتونیو گوتریس کی مکمل حمایت کا اعلان

ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ادارے کے خلاف اسرائیل کے بلاجواز اور جھوٹ پر مبنی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ، پاکستانی مندوب

0

اقوام متحدہ:پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے اور ان کے ملک میں داخلے پر پابندی کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اے پی پی کے نمائندے کوایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمارا ملک یواین سیکرٹری جنرل کے ساتھ کھڑا ہے

  پاکستان مشرق وسطیٰ کی صورتحال بالخصوص غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کے سربراہ کے اصولی اور جرأت مندانہ موقف کو سراہتا ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ادارے کے خلاف اسرائیل کے بلاجواز اور جھوٹ پر مبنی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ توہین اور بدسلوکی حملہ آوروں اور جابروں کا ہتھیار ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے 41 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں ،

لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت ہزاروں اموات کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر لوگوں کی نقل مکانی کا سبب بنی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.