The news is by your side.

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج کرنے کا اعلان

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے عدلیہ کے حق میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اہم ہدایات دیں۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ دو اکتوبر کو میانوالی، فیصل آباد، اور بہاولپور میں احتجاج ہوگا، جبکہ چار اکتوبر کو ڈی چوک اور پھر پانچ اکتوبر کو لاہور کے مینار پاکستان میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ گنڈا پور کریں گے، جو انقلاب کی بات کرتے ہوئے میرا مؤقف عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد کی جانب مارچ کر کے عوام کو بیدار کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم ہر حال میں اور آخری لمحے تک مقابلہ کرتے ہوئے عدلیہ کا دفاع کریں گے اور اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.